صاحبزادہ فرحان: سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے

سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے، پہلی بار کپتانی کرنا اعزاز ہے: کپتان صاحبزادہ فرحانلاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور ہر میچ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہمارا مقصد ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی ہے اور ٹیم سری لنکا کے خلاف بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان کی حیثیت سے میدان میں فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوتا ہے اور وہ پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی کپتانی ملنا فخر کی بات ہے تاہم اس کے ساتھ ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے۔ کوشش ہوگی کہ اپنی ٹیم کو اعتماد دیں اور میدان میں بہترین کمبی نیشن اتار کر اچھے نتائج حاصل کریں۔کپتان کے مطابق فخر زمان اور شاداب خان کی ٹیم میں واپسی سے قومی اسکواڈ مزید مضبوط ہوگا۔ ٹیم کے پاس اچھے فاسٹ بولرز موجود ہیں اور سری لنکا کے خلاف ان سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان سے متعلق سوال پر صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ دونوں سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور ان کی کمی ضرور محسوس ہوگی، تاہم موجودہ اسکواڈ میں بھی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ذمہ داری سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دباؤ سے متعلق مؤقف
کپتان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں دباؤ ہر ٹیم پر ہوتا ہے، چاہے وہ بڑی ٹیم ہو یا چھوٹی۔ دباؤ ضرور ہوتا ہے لیکن اسے سر پر سوار نہیں کرنا چاہیے، بلکہ مثبت انداز میں کھیل پر توجہ دینی چاہیے۔ زمبابوے جیسی ٹیم پر بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں دباؤ ہوتا ہے، اس لیے کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیا جا سکتا۔