ہلمند میں پاکستانی درست فضائی حملہ، بی ایل اے کا میڈیا کمانڈ مرکز تباہ

کابل ( عوام ویب ڈیسک ) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پاکستان نے ایک درست فضائی حملے میں بی ایل اے کا میڈیا کمانڈ مرکز تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی آج صبح ضلع گرمسیر کے علاقے صفر میں کی گئی، جہاں ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ حملے میں بی ایل اے کی میڈیا تنصیب مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جبکہ 9 بی ایل اے دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کے میڈیا آپریشنز سے وابستہ چار اہم افراد بھی شامل ہیں، جن کے نام یہ ہیں:
◾️ شیروان بلوچ
◾️ حذیفہ بلوچ
◾️ فاروق بلوچ
◾️ حضرت بلوچ
نشانہ بنائے گئے کمپاؤنڈ کی ملکیت ملا نادر کی بتائی جاتی ہے، جو افغان طالبان کا کمانڈر ہے اور صوبہ نیمروز میں طالبان بارڈر فورس کے ساتھ خدمات انجام دے رہا ہے۔ ملا نادر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہلمند اور نیمروز میں بی ایل اے کی سرگرمیوں میں سہولت کاری کرتا تھا۔





