سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سعد بیگ کا ڈیبیو

راولپنڈی: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، سعد بیگ کا ڈیبیو*

راولپنڈی: تین ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ فریش وکٹ ہے، ہم ٹاس جیتتے تب بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، 300 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ آج کے میچ میں وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی اور سعد بیگ کے علاوہ صائم ایوب، فخر زمان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔