کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں خودکش حملہ: 20 سے زائد افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

پشاور ( رپورٹ ، جابر خٹک نمائندہ خصوصی عوام ) کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے ایک اندوہناک خودکش حملے میں بیس سے ذائد افراد جانبحق جبکہ درجنوں دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ اور نے بارود سے لوڈ گاڑی مسجد سے ٹکرائی جس سے وہاں موجود نمازی نشانہ بنے۔ ضلعی اسپتال میں لاشوں اور زخمیوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے اور مقامی ہسپتال میں پندرہ سے زائد لاشیں منتقل کردی گئی ہیں ۔ سیکیورٹی ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کٹھن وقت میں ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، اور ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ دہشت گردوں کے یہ بزدلانہ ہتھکنڈے ہمارے عزم متزلزل نہیں کر سکتے، اور پوری قوم اس ناسور کے خلاف یک زبان ہے۔





