وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے نیکٹا نیشنل کوآرڈی نیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈی نیٹر میجر جنرل فیصل نصیر نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات، انٹیلی جنس کوآرڈینیشن اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کی حکمتِ عملی پر گفتگو ہوئی، جبکہ انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں نیکٹا اور بلوچستان حکومت کے درمیان تعاون مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے انسدادِ دہشت گردی کے لیے میجر جنرل فیصل نصیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔