خاران میں دہشت گردوں کا بڑاحملہ ناکام متعدد ہلاک

عوام ( نمائندہ عوام ) خاران میں دہشت گردوں کی ناکہ بندی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے عوام کو لوٹنے کے لیے ناکہ بندی کی کوشش، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔
علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ عوام دشمن عناصر کے عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق امن و امان کو خراب کرنے اور عوام کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔