خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد ( عوام ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ غفلت اور لاپروائی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

 پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پمز کے بعد سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتا ہوں، واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نرس کے مطابق 6 بجکر 38 منٹ پر اے سی میں اسپارک ہوا تھا۔ اور 6 بجکر 40 منٹ پر آگ پھیل چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ سب لوگوں کو احتساب سے گزرنا پڑے گا کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔