قلعہ عبداللہ: گلستان میں قبائل کے ساتھ جھڑپ میں بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک

رپورٹ ( سید ولی اچکزئی نمائندہ عوام )ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے علاقے دولنگی میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں اور مقامی قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
مزید خبریں