سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، سپاہ محمد کا ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی گرفتار

کراچی: (نمائندہ خصوصی عوام )محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ محمد سے وابستہ انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر سید محمد عسکری عابدی کو گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک کے ایڈیشن 10 میں انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کراچی میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم مفتی نظام الدین شامزئی سمیت دیگر جید علمائے کرام کی شہادت کے واقعات میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
مزید خبریں