مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع

استنبول (عوام ویب ڈیسک) مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا پہلا اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان کے چیف اف ڈیفنس فورسز ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سعودی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گیولر اور چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلچوق بائراکتار اولو بھی شریک ہیں۔