ٹانک وزیرآباد میں دہشت گردوں کی فائرنگ 3پولیس اہلکار شہید

پشاور ( ویب ڈیسک ) ٹانک کے علاقہ وزیرآباد میں دہشت گردوں نے ٹریفک پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین ٹریفک پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔
شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت پیر خالد، وارڈن گل امین اور وارڈن سلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔