بولان بالاناڑی میں قبائلی تصادم، 2 افراد جاں بحق 3 زخمی

بولان (عوام ویب ڈیسک) بالاناڑی کے گاؤں درکھان میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ضلع بولان کے علاقے بالاناڑی کے گاؤں درکھان میں پیش آیا جہاں دو قبائل کے درمیان پرانی دشمنی یا زمینی تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق ہانبھی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح تصادم کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شدید کشیدگی برقرار ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید نفری طلب کر لی ہے تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔