شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاکراولپنڈی / شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشتگرد کا خاتمہ کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔