ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی بازیاب، گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا

ایڈیشنل سیشن جج پنجگور اسداللہ رئیسانی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہیں ہفتے کی دوپہر گدر کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج اسداللہ رئیسانی کو بدھ کے روز کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے سوراب کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا تھا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری تھیں۔ان کی رہائی کی تصدیق ان کے ایک قریبی دوست نے کی ہے۔ تاہم، رہائی کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
مزید خبریں





