بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کی بڑی کامیابی, بھاری اسلحہ برآمد

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے اسلحہ اسمگلنگ ناکامکوئٹہ: بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ افغانستان سے اسلحہ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے افغانستان سے گولہ بارود منتقل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقہ سرانان میں فورسز نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر اسلحہ و گولہ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ کارروائی کے دوران گاڑی سے 3 آر پی جی، 4 لائٹ مشین گنز، مشین گن، دستی بم، راکٹس اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے میں دہشتگرد عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلوچستان میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بارکھان میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے پر بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں 2 اہلکار بھی زخمی ہوئے اور ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن ‘ردالفتنہ 3’ کے تحت فورسز بشمول پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔اس سے قبل بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک کیے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا تھا۔ جبکہ 3 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے گورندر اور ماشکیل میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے۔