بلوچستان ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، سردار اختر جان مینگل کیخلاف FIR معطل

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر جان مینگل کے خلاف درج دہشت گردی کی ایف آئی آر کو معطل کرتے ہوئے مقدمے کی کارروائی روک دی۔

جسٹس اقبال احمد کاسی اور جسٹس رؤف عطا پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ساجد ترین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے FIR کو Stay کرنے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ لکپاس دھرنے کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو پر سردار اختر جان مینگل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی۔

اس موقع پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آغا حسن بلوچ بھی موجود تھے۔ سماعت کے بعد ساجد ترین ایڈووکیٹ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی اور آئینی حق کی فتح ہے اور عوام کے لیے انصاف کا آخری ذریعہ عدالتیں ہی ہیں۔