جیل اصلاحات پر اجلاس، قیدیوں کو سہولیات اولین ترجیح میرضیاء لانگو

کوئٹہ: وزیر داخلہ کی زیر صدارت جیل اصلاحات پر اہم اجلاسکوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت صوبے کی جیلوں میں اصلاحات، انتظامی امور اور قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہوم حمزہ شفقات، آئی جی جیل خانہ جات عاصم اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران صوبے بھر کی جیلوں کے انتظامی امور اور جیلوں کے نظام میں مجموعی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز اور سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حکام کو ہدایت کی کہ جیلوں کے نظام کو جدید اور زیادہ فعال بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کو طبی سہولیات سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔