مولانا فضل الرحمان اپنی سیاسی سکورنگ بھول جائیں، فرح عظیم شاہ

اپنی سیاسی سکورنگ کو بھول جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کے بیانات پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، فرح عظیم شاہکوئٹہ: رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کو مقدم رکھنا ہے۔ میں سب میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ جب بھی دعوت دی آپ ٹائم پر پہنچے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اونچی اڑان پر ہے اور دنیا پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔ چاہے بنیان المرصوص اور معرکہ حق ہو، یا پاکستان کی دفاعی کامیابیاں اور سفارتی حکمت عملی، پاکستان کامیابیوں کا سفر طے کر رہا ہے۔فرح عظیم شاہ نے کہا کہ ان کامیابیوں کے پیچھے ہمارے ادارے اور بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دن رات کی محنت ہے، جسے پوری قوم اور پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے موقع پر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم Faith, Unity اور Discipline کے ساتھ متحد ہو کر پوری دنیا کو ایک پیغام دیں۔ میں ہمیشہ دیکھتی ہوں کہ جب پاکستان اونچی اڑان پر ہوتا ہے تو دشمن متحرک ہو جاتا ہے اور ایسا پروپیگنڈا کرتا ہے جس سے پاکستان کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ باقی سیاسی جماعتیں جو کر رہی ہیں وہ ناسمجھی کا ثبوت دے رہی ہیں، لیکن میں ضرور ذکر کروں گی مولانا فضل الرحمان صاحب کا۔ ان کی سیاسی بصیرت اور ملک و دین کے لیے خدمات ہم سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایسے نازک موقع پر جب دشمن پاکستان کی کامیابیوں کو ہضم نہیں کر پا رہا، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایسے بیانات اور الزامات پاکستان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ سیاستدان کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ جب ملک پر کڑا وقت ہو تو اپنی سیاسی سکورنگ اور سیاسی مفادات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف اپنے ملک اور اپنی سرزمین کو مقدم رکھنا چاہیے۔