پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ، بدر مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان، ترکیے، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخطدوحہ / انقرہ: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ترک وزارت دفاع کے مطابق ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر کے دورہ قطر کے دوران چاروں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ‘بدر مفاہمتی یادداشت’ (Badr Memorandum of Understanding) پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن الثانی اور انڈونیشیا کے نائب وزیرِ دفاع یوسف جوہری نے دستخط کیے۔ترک دفاعی صنعتی ایجنسی (SSB) کے مطابق اس نئی مفاہمتی یادداشت کے تحت چاروں ممالک کے درمیان جاری مشترکہ دفاعی منصوبوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے، مشترکہ پیداوار اور سکیورٹی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔دفاعی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال میں مسلم دنیا کے چار اہم ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد کی جانب ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔