کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوئٹہ : (رپورٹ : محمد ضرار) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے پودگلی چوک پر مبینہ طور پر لین دین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لین دین کے تنازع پر پیش آیا تاہم اصل محرکات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔





