بلوچستان میں فورسز کے آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشتگرد ہلاک – ISPR

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق 26 اکتوبر 2026ء کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں ہندوستانی پروکسی “فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ان کارروائیوں کے دوران بھارت کے پشت پناہ 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ضلع کچھی میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے پشت پناہ 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ موقع سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ضلع وڈھ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر انہیں گھیر لیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے پشت پناہ 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی پشت پناہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن (تلاشی) آپریشنز جاری ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے، وژن “عزمِ استحکام” کے تحت ملک سے غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے اپنی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔





