لسبیلہ ڈویژن میں یوم سیاہ کشمیر پر ریلیاں، سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت

لسبیلہ ڈویژن میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد، کشمیریوں سے اظہار یکجہتیلسبیلہ (27 اکتوبر) لسبیلہ ڈویژن کے اضلاع حب، لسبیلہ اور آواران میں یوم سیاہ کشمیر (27 اکتوبر 2026) کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران کی نگرانی میں اضلاع کے مرکزی مقامات پر کشمیر یکجہتی واک اور ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر ڈویژن بھر میں ڈی آئی جی پولیس لسبیلہ رینج اور ڈی ایس پی اسپیشل برانچ کی زیر نگرانی سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ریلیوں میں سول سوسائٹی کے ارکان، معززین علاقہ، تاجر برادری، اساتذہ، طلبہ اور مختلف مکاتب فکر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں اور بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔حب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر نگرانی مختلف اسکولوں میں تقریبات منعقد کی گئیں اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔ لسبیلہ ڈویژن کی سول سوسائٹی نے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، عوام کشمیر اور پاکستان ہر قسم کے بھارتی غاصبانہ قبضے اور ہتھکنڈوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔شرکاء نے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے اور وہاں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر لسبیلہ ڈویژن میں کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء