میر قمبر مینگل کے گھر پر فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں کا حملہ، بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں، جہانزیب مینگل

کوئٹہ (عوام ویب ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران رکن اسمبلی میر جہانزیب مینگل نے میر قمبر مینگل کے گھر پر ہونے والے حملے کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا۔میر جہانزیب مینگل نے کہا کہ میر قمبر مینگل کے گھر پر فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں نے حملہ کیا ہے، ان حملہ آوروں کا بلوچیت اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں میں غیرت ہے تو سامنے آکر لڑیں، چھپ کر بزدلانہ حملے کرنا بلوچیت نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ میر قمبر مینگل کے گھر پر حملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
مزید خبریں





