بلوچستان : قلات میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا اپریشن 23 مغوی بازیاب 5 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ ( رپورٹ ، رفیع اللہ خان ) بلوچستان کے ضلع قلات میں رائج کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران 23 مغویوں کا بازیاب کر کے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ ، چھینی گئی گاڑیاں ، بسیں کنٹیر اور دیگر سامان بھی برامد کیا گیا ہے ۔ یہ سامان دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں بلوچستان کے مختلف شاہراہوں پر حملوں کے دوران چھینا تھا۔ حملوں کے دوران دہشت گردوں نے جن افراد کو اغواء کیا تھا ان میں گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کلینرز بھی شامل تھے۔
اپریشن کے دوران بحفاظت بازیاب کرائے گئے مغویوں کا تعلق مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔
مزید خبریں





