آپریشن غضب للحق: افغانستان میں پاکستان کے فضائی حملے، 10 دہشت گرد ٹھکانے تباہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان نے اپنی سالمیت کا دفاع اور ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی بیرونی خطرے کو کچلنے کے عزم کے تحت، افغان طالبان رژیم کے زیر کنٹرول علاقوں میں انتہائی نوعیت کے درست (Precision) فضائی اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ اس کارروائی کو باضابطہ طور پر ‘غضب للحق’ کا نام دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع اور نشریاتی کلپس کے مطابق، ان فضائی اور ڈرون حملوں کے دوران افغان سرزمین پر 10 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان مقامات پر دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانے اور معاون انفراسٹرکچر قائم تھے، جن میں خاص طور پر ڈرون لانچنگ سائٹس اور عسکری سازوسامان کے اسٹوریج یونٹس (Storage Sites) شامل تھے، جو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔
یہ تفیصلی جوابی کارروائی دو اہم اور سنگین محرکات کے تناظر میں عمل میں آئی ہے