نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت ریفرنڈم خود نہیں کرا سکتی: رانا ثناءاللہ

لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، حکومت خود سے ریفرنڈم کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن میں مشاورت جاری ہے اور جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو ن لیگ اپنی پالیسی واضح کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کے معاملے پر زیادہ ردعمل دیا، جبکہ صوبے بنانے سے متعلق معاملات درست فورم سے شروع نہیں ہوئے۔ وفاقی کابینہ میں بھی تاحال اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
رانا ثناءاللہ کے مطابق وفاقی وزیر نے اکنامک فورم پر صوبوں کے معاملے پر بحث چھیڑ کر غلط کیا اور معاملہ کابینہ میں اٹھانا چاہیے تھا۔
مزید خبریں





