نوکنڈی میں انٹیلی جنس آپریشن، بھاری اسلحہ و بارودی مواد برآمد

نوکنڈی: ( نمائندہ عوام چاغی ) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا ہے۔ یہ کارروائی “فتنہ الہندستان” سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کیے گئے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بھاری اسلحہ اور بارودی مواد کا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا، جس میں درج ذیل اشیاء شامل ہیں:
14.5 ملی میٹر کے 900 کارتوس
تین دیسی ساختہ بم (IEDs)، جن میں سے ہر ایک کا وزن 15 کلو گرام تھا
آر پی جی (RPG) کے 4 راؤنڈز
ایل ایم جی (LMG) کے 403 راؤنڈز
سیکیورٹی حکام کے مطابق، یہ برآمد شدہ اسلحہ اور بارودی مواد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سمیت مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
بلوچستان سے دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔





