کوئٹہ میں نئی فروٹ مارکیٹ کے قیام کی تیاری، مقامات کا معائنہ

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کے احکامات کی روشنی میں فروٹ مارکیٹ کے قیام کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا۔اس سلسلے میں مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عمران زیب اور مجسٹریٹ عامر قیصرانی نے زون انچارج قاسم خان کے ہمراہ ٹیکسی اسٹینڈ، رمزی روڈ اور ایئرپورٹ روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فروٹ مارکیٹ کے قیام کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا اور موزوں مقام کی نشاندہی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔دورے کا مقصد فروٹ فروشوں کو ایک مناسب اور منظم جگہ فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے، تاکہ فروٹ فروش اپنا کاروبار بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں اور شہر کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے فروٹ مارکیٹ کے قیام کے لیے مناسب جگہ کے انتخاب کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور کاروباری سرگرمیوں کو منظم بنایا جا سکے۔