خضدار: میر شفیق الرحمان مینگل کے کیمپ پر حملہ، پولیس کانسٹیبل سمیت 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ ( عوام نیوز ڈیسک ) خضدار کے پہاڑی علاقے آڑینجی میں دہشت گردوں نے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمان مینگل کے کیمپ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں میر شفیق الرحمان کے 5 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس کانسٹیبل نور محمد بھی شامل ہے جنہوں نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے
مزید خبریں





