خواجہ آصف کا انتظامی یونٹس کی تشکیل کی حمایت کا عندیہ، صوبوں کو بھی فالو کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے فی الحال کوئی حتمی معلومات نہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ دارالحکومت میں آزاد انتظامی ادارہ یا اسمبلی قائم کرنے کی مثال دنیا کے کئی دارالحکومتوں میں موجود ہے۔ ان کے مطابق اگر وفاق میں ایسا انتظامی نظام تشکیل پاتا ہے تو صوبوں کے لیے بھی اسے اختیار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور اس کا مقصد کسی سیاسی جماعت کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ وفاق اور صوبوں کو مضبوط بنانا اور عوام کو نچلی سطح پر بہتر سروسز فراہم کرنا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’’صوبے‘‘ کی اصطلاح لوگوں کو کنفیوز کرتی ہے، اس لیے ’’انتظامی یونٹ‘‘ کا لفظ زیادہ بہتر ہوگا۔
مزید خبریں







