ڈیجیٹل اثاثوں پر مفتی اعظم سے رہنمائی لے رہے ہیں، بلال بن ثاقب

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثہ جات کے معاملے پر مفتی اعظم پاکستان کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور ڈیجیٹل و ورچوئل اثاثوں کی لین دین کے حوالے سے ان سے رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے شریعہ ایڈوائزری بورڈ قائم کیا جا رہا ہے، جس سے لین دین کے معاملات میں رہنمائی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کے لیے ترسیلات کی لاگت میں ایک فیصد کمی لائی جائے گی۔ موجودہ لاگت 6.5 فیصد ہے، جس میں ایک فیصد کمی سے 41 کروڑ ڈالر تک کی بچت ممکن ہے۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اتھارٹی نے 6 ماہ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثہ جات کے 4 کروڑ صارفین کی گنجائش موجود ہے۔