سرانان میں ٹارگٹ کلنگ ، 5 مزدور جان بحق

رپورٹ : رفیع اللہ خان نمائندہ عوام پشین
25 اگست ، 2026
بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں پانچ مزدور جان بحق ہوئے ہیں ۔ حکام نے بتایا ہے کہ سرانان سلیمانزئی ڈبل روڈ پر مزدوروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب مزدور وہاں کام کر رہے تھے۔ واردات کے بعد حملہ اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق جان بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا ۔ دو یوم قبل نصیرآباد کے علاقے میں بھی دہشت گردی کے ایک واقعے میں تین مزدور جان بحق ہوئے تھے۔
مزید خبریں