اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا 40 سالہ قیدی اویس احمد اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کرگیا۔

پولیس کے مطابق قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اویس احمد کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت مقدمہ درج تھا۔