بلوچستان حکومت کا 100 ممتاز جامعات میں PhD اسکالرشپس کا اعلان

کوئٹہ – حکومت بلوچستان نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے تحت دنیا بھر کی 100 سے زائد ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق بلوچستان سے ہر سال 10 باصلاحیت امیدواروں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں مکمل فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ اسکالرشپ چیف منسٹر میرٹ اسکالرشپ فار لیڈنگ پی ایچ ڈی پروگرامز (CMSPP) کے تحت شہید بے نظیر بھٹو فلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ کا بیان:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی سطح کے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے اجرا پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ “نوجوانوں کو دنیا کی بہترین جامعات تک پہنچانے کا سفر شروع ہو چکا ہے، یہ سفر بلوچستان کے مستقبل کو بدلنے کا سفر ہے۔ بلوچستان کا نوجوان مواقع کی تلاش میں دنیا سے پیچھے نہیں رہے گا، دنیا کی بہترین جامعات بلوچستان کے نوجوانوں کا مقدر بنیں گی۔”وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ “یہ صرف اسکالرشپس نہیں، بلوچستان کی آنے والی نسلوں کے لیے امید، علم اور ترقی کے نئے دروازے ہیں۔ دہشت گردی کا مقابلہ علم و شعور اور نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرکے کیا جائے گا۔”ان کا کہنا تھا کہ “بلوچستان کا مستقبل بندوق تھام کر پہاڑوں میں چھپنے والے نہیں، بلکہ کتاب تھام کر دنیا کی ممتاز جامعات میں علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہمارے نوجوان ہیں۔ ہمارا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں پہنچا کر علم و تحقیق کے عالمی نقشے پر نمایاں مقام دلانا ہے