بلوچستان : خاران میں بڑا آپریشن 7 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:( رپورٹ : محمد ضرار ) بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے.
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ‘ردالفتنہ’ کے تحت عمل میں لائی گئی. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور جنگی سامان بھی برآمد ہوا ہے.
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال دو گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے. سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور ملک دشمن عناصر کا قلعہ قمع کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید خبریں





