چاغی میں اپریشن 12 دہشت گرد ہلاک ، بھاری اسلحہ برامد

کوئٹہ : ( رپورٹ – محمد ضرار ) بلوچستان کے علاقے دالبندین نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 12 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں ۔
حکام نے بتایا ہے کہ نوکچہ میں مقامی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں نے حملے کی کوشش کی اور کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملہ اوروں نے خودکار ہتھیار استعمال کئے جوابی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔
حکام نے عوام نیوز کو بتایا ہے کہ ہلاک عسکریت پسندوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برامد کیا گیا ہے۔
مزید خبریں