بارکھان میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان، وزیراعلی میرسرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع بارکھان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی کی کارروائی قابل تحسین ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی کا عزم غیر متزلزل ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔





