وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صاف ستھرا کوئٹہ منصوبے کا آغاز

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا صاف ستھرا کوئٹہ منصوبے پر اہم خطابکوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صاف ستھرا کوئٹہ منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے سب سے پہلے اپنے گھروں سے صفائی کا اہتمام کرنا ہوگا۔ حکومت اکیلی کچھ نہیں کر سکتی، عوام کا تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے صفائی کے جدید نظام کے لیے 15 ٹرک ماؤنٹڈ مشینیں، 84 سینٹیشن وہیکلز، 300 سے زائد بڑے ڈسٹ بن کنٹینرز اور 5 ہاتھ گاڑیاں فراہم کر دی ہیں تاکہ تنگ گلیوں میں بھی صفائی ممکن ہو سکے۔ سیوریج سسٹم کی بندش کو ختم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں کام کریں گی۔وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے پلاسٹک شاپرز (پولی تھین بیگز) پر 4 ماہ میں پورے بلوچستان میں مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ دکانداروں اور تاجروں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے گی تاکہ وہ اس عادت سے باہر آ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت پہلی حکومت ہے جس نے لوکل گورنمنٹ کا بجٹ ڈبل کیا ہے۔ عوام اگر تعاون کرے تو اس ماڈل کو کوئٹہ کے بعد بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں اور میونسپل کارپوریشنز تک پھیلایا جائے گا۔