ڈیرہ بگٹی میں گیس کمپنی کے کیمپ پر حملہ ناکام 13 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ( رپورٹ ، محمد ضرار ) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کمپنی کے کیمپ پر عسکریت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امن فورس کا ایک اہلکار شہید جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
حکام نے بتایا ہے کہ جوابی کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ حملے کی زمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے اس ریجن میں اکثر حملوں کی زمہ داری بی آر اے نامی کالعدم تنظیم قبول کرتی رہی ہے ۔
امن فورس کے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد ائیر ایمبولیس کے زرئعے سکھر منتقل کیا گیا ہے۔
مزید خبریں





