فیلڈ مارشل کی ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، آبنائے ہرمز کھولنے اور تنازع کے خاتمے کے اقدامات پر غور

تہران ( عوام ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس میں کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل ہو گیا، دورے کے دوران فیلڈ مارشل کے ہمراہ وزیرِداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی ان فعال سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جاری امریکہ ایران تنازع میں جاری تعطل کو توڑنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران علاقائی امن کے قیام اور تمام تنازعات کو ڈائیلاگ اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
مزید خبریں