میجر جنرل مدثر سعید کا دورہ لکی مروت: امن کے قیام کو سراہا گیا، راشن تقسیم اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

لکی مروت (روزنامہ عوام ڈیسک) جی او سی 40 ڈویژن میجر جنرل مدثر سعید نے لکی مروت کا دورہ کیا، جہاں علاقہ مکینوں اور مقامی عمائدین نے خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ دورے کے دوران پاک فوج کی جانب سے مستحق خاندانوں میں خوراک کا راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
دورے کے دوران جی او سی نے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی، جس سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوئے اور ان کی دفتری و میدانی موجودگی کو سراہا گیا۔ اس موقع پر جی او سی نے علاقے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے معیار کو برتنے اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔
مقامی عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی اور فلاحی کاموں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
مزید خبریں