کوئٹہ میں پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید – آئی ایس پی آر

راولپنڈی / کوئٹہ: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج دوپہر 12 اکتوبر 2026 کو پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے مقام پر گر کر تباہ ہو گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔بدقسمت حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹس نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ جائے وقوعہ کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید خبریں





