جناح ایلیٹ اسکول کے طلبہ کا بلوچستان صوبائی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ

کوئٹہ (عوام ویب ڈیسک) – جناح ایلیٹ اسکول کے طلبہ و طالبات نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ سیکرٹری اسمبلی نے طلبہ و طالبات کو صوبائی اسمبلی کے آئینی کردار، قانون سازی کے عمل سمیت اسمبلی کے مختلف امور اور فرائض کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔طلبہ نے اسمبلی کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور پارلیمانی نظام سے متعلق سوالات کیے۔ دورے کا مقصد نوجوان نسل میں جمہوری عمل اور قانون سازی کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔دورے کے اختتام پر طلبہ و طالبات کی جانب سے سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
مزید خبریں





