کیا میں دہشت گرد ہوں ، رکن بلوچستان اسمبلی ، زابد ریکی

کوئٹہ ( نمائندہ خصوصی عوام ) رکن بلوچستان اسمبلی زابد ریکی نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا میں دہشت گرد ہوں اگر نہیں تو میری توہین کیوں کی گئی میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں کیوں شامل کیا گیا ہے؟ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے زابد ریکی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ایرپورٹ پر ایف ائی اے حکام نے اس لیے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے سے روکا کیونکہ ان کا نام اے سی ایس ہوم ، حمزہ شفقات نے ای سی ایل میں شامل کیا تھا ۔
حکومتی فیصلے پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے زابد ریکی نے اپنے قومی پاسپورٹ احتجاجا اسمبلی کے فلور پرپھینک دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا جرم کوئی ثابت کردے تو وہ اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کے لیے تیار ہے مگر اس طرح کی بے عزتی برداشت نہیں کی جا سکتی۔
جے یو ائی رہنماء زابد ریکی نے وزارت داخلہ بلوچستان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور زمہ داران کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔