ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، مریم نواز

لاہور(عوام ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں روز احتجاج اور توڑ پھوڑ ہورہی ہو، محنت کش کیسے کام کرے؟ سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گی، پنجاب میں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے، رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جارہا ہے، بدعنوانی کا خاتمہ ترجیح ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا حصہ نمایاں ہے، پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے، تجاوزات ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا گیا، صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی سے گزر رہا ہے، پاکستان کی نوجوان آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔