ماشکیل میں 6 دہشت گرد ہلاک، بابر یوسفزئی کا فورسز کو خراج تحسین

کوئٹہ (عوام ویب ڈیسک) معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت ماشکیل میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ ماشکیل میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
معاون داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور قومی عزم جاری رہے گا، بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔





