مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار

فضل الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار، حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیااسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کرانے کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ میں مولانا کی جانب سے مصالحانہ کردار ادا کرنے کے لیے پیش کی گئی شرائط سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ وہ مذاکرات میں ڈیڈلاک کے خاتمے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان کا خصوصی پیغام بھی پہنچا دیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے جلد ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے۔سیاسی حلقوں میں اس رابطے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی سے مذاکراتی عمل میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں گی۔





