نوشکی اور بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 10 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ (رفیع اللہ خان ، نمائندہ عوام ) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایک کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نےسات دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔

جبکہ دوسری طرف واشک کے علاقے بسیمہ میں بھی ایک کارروائی کے دوران فورسز نے تین دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کیا ہے ۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا گیاہے

حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ کئی واقعات میں ملوث تھے۔