بلوچستان میں پاک بحریہ کا مشترکہ آپریشن، 1000 کلوگرام آئس منشیات ضبط

اسلام آباد: بلوچستان کے علاقے گڈانی میں پاک بحریہ نے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون کے ساتھ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 1000 کلوگرام آئس کی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک بحریہ کے مطابق آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (JMICC) کے تعاون سے کیا گیا، جبکہ ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ کارروائی مختلف اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور پاکستانی سمندری حدود و سرزمین کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے عزم کی عکاس ہے