پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل ہو گا، فیلڈ مارشل و وزیر خارجہ استنبول پہنچ گئے

استنبول ( ویب ڈیسک ) ترکیہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس استنبول میں اج ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ و دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال، دفاعی صلاحیتوں میں اضافے، تینوں افواج کے درمیان باہمی تعاون اور دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں پر غور متوقع ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی سرکاری دورے پر استنبول پہنچ گئے ہیں، ترک وزارت خارجہ کے ایک ذریعے کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی سلامتی سے متعلق امور ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔